پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیروبن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائزفار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔

فلم اسٹار وینا ملک نے کہا دنیا بھر کے مودی عمران خان کی طرح بنیں۔

ایک صارف نے لکھا میں میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں کیونکہ میں ایک پاکستانی اور عمران خان وزیراعظم ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے. انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ پوری دنیا میں امن کے سفیر ہے اور امن کے نوبل انعام کے حقدار ہے۔

دوسری جانب بھارت میں مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں گو بیک مودی، ویلکم بیک ابھی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارتی سیاستدان، صحافی اورعوام نےعمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی عوا م نےفوج کو سیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرنےپرمودی کاپتلا بناکرخوب جوتے لگائے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں