تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ دوشیزہ چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے روم فورڈ میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو رات ساڑھے نو بجے چاقو زنی کی واردات سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی متاثرہ لڑکی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو قتل سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ پہلی دوشیزہ ہے جسے رواں برس قتل کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ رواں برس چاقو زنی کی واردات میں قتل ہونے والی یہ 18 ویں شہری ہے جسے دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جبکہ پانچویں نوجوان ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی سی سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چاقو زنی کی واردات میں دو 17 سالہ لڑکیاں اور ایک 18 سالہ خاتون کا قتل ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -