اشتہار

حکومت کا اسکولوں اورٹیوشن سنٹرزکوٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: والدین سے تعلیم کے نام پر ہزاروں کی مد میں فیسیں بٹورنے والے تعلیمی اداروں کو حکومت نے ٹیکس نیٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ تعلیمی ادارے جو آج تک ٹیکس ادا نہیں کررہے تھے ، وہ بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔

اس ضمن میں شہر بھر میں قائم اسکول،مونیٹسریز،کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ براڈنگ آف ٹیکس نیٹ کے تحت اسپیشل ٹیمیں غیر رجسٹرڈ اسکولوں پر چھاپے ماریں گی۔

- Advertisement -

کراچی میں چیف کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ اداروں کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو بھی اب ٹیکس دینا ہی ہوگا۔

کچھ عرصہ قبل نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے عدالتی حکم کی وضاحت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک کہا تھا کہ پانچ ہزار سے زائد فیس لینے والے اسکولوں کو بیس فی صد کمی کرنی پڑے گی۔

یاد رہے کہ اسی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی ،لاہور اور سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد اسکولوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا، جبکہ 22 بڑے نجی اسکولوں سے متعلق مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں