اشتہار

پاکستان جنگ میں نیوکلیئرہتھیار کےاستعمال سےگریزنہیں کرےگا، امریندرسنگھ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے مودی کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے اور جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سےگریز نہیں کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کےوزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے اپنی حکومت کو کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے، مودی سرکار خبردار رہے، پاکستان جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سےگریز نہیں کرے گا، پاکستان نے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

خیال رہے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت کے موازنے میں بھارت سے بہت آگے ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10 دن کاگولہ بارود ہے۔

مزید پڑھیں : جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے مزید کہا تھا جنوبی ایشیاکی 2جوہری طاقتوں میں فضائی تصادم بھارتی فوج کا امتحان ثابت ہوا، بھارتی طیارہ اس ملک کی فوج نے تباہ کیا جواس سے تعداد میں آدھی ہے۔

بھارت حکومت کے مطابق بھارتی فوج کے اڑسٹھ فیصد آلات پرانے اور بوسیدہ ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کی صورت حال خطرناک حد تک خراب ہے ہمارے فوجیوں کے پاس جدید آلات نہیں۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں