اشتہار

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ تعلقات میں بہتری آئے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کی صورت حال سے آگاہ ہے، کشیدہ حالات کے باعث خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیوگوتریس دونوں ملکوں سے کئی سطح پر رابطے میں ہیں، سیکریٹری جنرل کا اب تک پاک بھارت وزرائے اعظم سے رابطہ نہیں ہوا۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کریں، پاکستان اور بھارت تعمیری بات چیت جاری رکھیں، پاک بھارت چاہئیں تو کشیدگی کے خاتمے میں کردار کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں