اشتہار

سعودی حکومت حقوق نسواں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی، بندر العیبان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین بندر العیبان کا کہنا ہے کہ خواتین نے سعودیہ کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب کی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین سعودی عرب کی ترقی میں کےلیے سفر جاری رکھیں گی اور حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔

چیئرمین ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کو محفوظ بنانے کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے، خواتین نے ریاست کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑے ہیں۔

- Advertisement -

بندر العیبان کا کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 میں سعودی خواتین اہم جُز ہیں اور یہ زبانی کلامی باتیں نہیں ہیں، حکومت شعبوں کو مضبوط و مستحکم کرنے کےلیے خواتین کی خدمات حاصل کرتی رہے گی۔

چیئرمین بندر العیبان کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کےلیے شاہی فرامین بھی موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کےلیے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کےلیے اپنی اقدامات جاری رکھے گی۔

چیئرمین انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سرکاری محمکوں سمیت کئی شعبوں میں خواتین کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : عدوا الدخیل سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

مزید پڑھیں : 6 لاکھ سعودی خواتین عملی میدان میں سرگرم

یاد رہے کہ گزشتہ برس تین جون کو ایک تاریخ سا ز فیصلے کے نتیجے میں سعودی خواتین کو گاڑی چلا نے کی اجازت ملی تھی جو کہ ایک قدامت پسند معاشرے میں بڑا اقدام تھا، جس کے بعد متعدد شعبوں میں خواتین اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتی رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں ماہ سعودی خاتون عدوا الدخیل نے بلندی سے گرنے کے خوف کو شکست دیتے ہوئے پہلی سعودی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں