ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کچا آپریشن میں گرفتارہونے والے غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے کارندوں کو سزائیں سنا دیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے طاہر خان کے مطابق جنوبی پنجاب میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا چھوٹو گینگ اپنے انجام کو پہنچا.

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔

پاک فوج اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن میں تین سال قبل گرفتار ہونے والے چھوٹو گینگ کے کارندوں‌ کے خلاف ملتان سنٹرل جیل ہی میں ٹرائل ہوا، عدالتی فیصلے میں غلام رسول عرف چھو ٹو اور اس کے بھائی پیارا سمیت بیس ملزمان کو اٹھارہ اٹھارہ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا.

اٹھارہ سال سے کم عمر دو ملزمان کو انیس انیس مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی.

خیال رہے کہ چھوٹو گینگ، سیکھانی گینگ، اندر گینگ، چگوانی گینگ سے تعلق رکھنے والے مجرمان نے مختلف واقعات میں پولیس اہل کاروں کو قتل کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنائی گئی.

یاد رہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا، جس کے ناکامی کے بعد فوج کو طلب کیا گیا تھا.

اہم ترین

مزید خبریں