راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے 23 مارچ یوم پاکستان بھرپوراندازمیں منایاجائےگا اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد یوم پاکستان پریڈمیں مہمانان خصوصی ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے
PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.#PakDayParade2019 pic.twitter.com/MCY89ZfCQq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 13, 2019
یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت
وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔