تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارتی حکام نے ابھی نندن کو لمبی چھٹیوں پر بھیج دیا

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کو چھٹیوں پر بھیج دیتے ہوئے جہاز اڑانے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حراست سے واپس بھارت جانے والے فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی ایجنسیوں نے چھٹیوں پر بھیج دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے جہاز اڑانے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات سے مشروط کرتے ہوئے ڈی بریفنگ مکمل کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ابھی نندن کی واپسی کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، اسی طرح میڈیکل بورڈ نے سفارشات پیش کرنے کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

یاد ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 فروری کو ابھی نندن کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں گرایا تھا جس کے بعد اُسے زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں اُس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا۔ ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں، کچھ دیر قبل بھارتی پائلٹ کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے 28 فروری کو بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا، جس کے بعد اُسے یکم مارچ کو لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی رہائی، عمران خان کا فیصلہ بہادری قرار، بھارتی وزیراعلیٰ کا خراج تحسین

بھارت جانے سے قبل ابھی نندن نے کا آخری پیغام سامنے آیا تھا جس میں اُس نے اپنے طیارے کو ٹارگٹ ہونے سے لے کر دو روز کا حال احوال بیان کیا تھا۔ اپنے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ابھی نندن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑا بنا کر پیش کرتی ہے۔

خطے میں امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کی واپسی کے فیصلے کو دنیا بھر نے سراہا، بالخصوص بھارتی سیاستدانوں اور سابق چیف جسٹس نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اصل ہیرو اور رہبر قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں