اشتہار

ایران میں دھماکا، چھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی شہر اہواز میں گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث چھ د افراد مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہیں، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئی دہشت گرد کارروائی نہیں بلکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا، ریسکیو عملے اور پولیس نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

دھماکے کے باعث پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں بھی جل کر خاک ہوگئیں، فائر فائٹرز کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔

انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں، دوسری جانب ناقص گیس پائپ لائن اور لاپرواہی کے سبب حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی نوعیت کے دھماکے ایران میں ہوتے رہتے ہیں، گذشتہ سال اگست میں گیس لیکیج سے دھماکے میں تین افراد مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں ایران میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار مارے گئے تھے۔

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 35 کان کن ہلاک

بعد ازاں ایران نے اس حملے کا الزام براہ راست اسرائیل اور امریکا پر عائد کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے الزامات کی تردید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں