تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

تجارتی جنگ: چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک سلسلہ وار مذاکرات کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو چاہتے ہیں مذاکرات میں ویسا ہی ہورہا، مستقبل میں تجارتی جنگ سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مل کر 150 صفحات پر مشتمل تحریری معاہدہ تیار کررہے ہیں، جس کے کئی پہلوؤں پر دوطرفہ اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے، چین اور امریکا سنجیدگی سے اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی تجارتی وفد نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران چینی اور امریکی صدر کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ممکن بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تجارتی جنگ، امریکی وفد کی چینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل پر زور

یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت دو مارچ کو ختم ہونے کے باوجود اضافی محصولات عائد نہیں کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -