اشتہار

کرائسٹ چرچ حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، ترک صدر طیب اردگان

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، اسلام فوبیا اب حد سےبڑھ کر قتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری اسلام فوبیا کیخلاف اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرج میں مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، دنیااسلام فوبیانہ صرف دیکھتی رہی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کیا۔

[bs-quote quote=”عالمی برادری خصوصاًمغربی ممالک اسلام فوبیاکیخلاف اقدامات کریں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ترک صدر "][/bs-quote]

- Advertisement -

ترک صدر کا کہنا تھا اسلام فوبیا اب حدسےبڑھ کرقتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری خصوصاًمغربی ممالک اسلام فوبیاکیخلاف اقدامات کریں۔

یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور  مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘40 افراد جاں بحق

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔

حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر27 سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں