تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سانحہ کرائسٹ چرچ: ملک بھر میں سوگ، قومی پرچم سرنِگوں

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 49 افراد کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں دہشت گرد حملے میں 49 افراد کی شہادت پر ملک بھر میں قوم یوم سوگ منا رہی ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، سپریم کورٹ سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ واقعے پراحتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر50 افراد شہید ہوئے جن میں سے 9 پاکستانی ہیں، جبکہ ایک آئی سی یو میں ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم سوگ میں ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق 18 مارچ بروز پیر کو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سفید فام دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 49 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

بعدازاں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے دہشت گردی کے حملوں میں زخمی افراد سے اسپتال جاکر ملاقات اور اظہار تعزیت کیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے‘ وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن

زخمیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا اور ان کا سربھی سیاہ رنگ کے دوپٹے سے ڈھکا ہوا تھا۔

اس موقع پر جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور اس مشکل وقت میں پوار نیوزی لینڈ ان کے ساتھ ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس سے قبل اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -