اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں،انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری ہے، نوازشریف کو7اسٹنٹ ڈل چکےہیں، نومولود سیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہےہیں۔
،حمزہ شہباز کا کہنا تھا انسان بڑاکمزورہےنوازشریف جیساوقت کسی پربھی آسکتاہے، سیاست میں اچھی روایات کوجنم دیناچاہئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہا، خان صاحب گرے تو نواز شریف اسپتال پہنچے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا نومولود سیاستدان وزارت کی کرسی پکی کرنے کیلئے باتیں کرتے ہیں، عمران خان ان نومولود سیاستدانوں کو روکیں۔
مزید پڑھیں : امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے،حمزہ شہباز
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی اب بھی ہے، ایٹمی قوت نہ ہوتے تو کیاہوتا، نواز شریف کو کریڈٹ دیں، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک سے اندھیرے دور کئے۔
حمزہ شہباز نے کہا زبان درازی، الزام تراشی سے کیا ملکی معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے؟ وزیر خزانہ معیشت کی بہتری کے بجائے فقرے کستے ہیں، دل پر پتھر رکھ کراسمبلی میں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کانظام جام ہوگیاہے، اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، آپ نے اس کا بھی لحاظ نہ کیا، نواز شریف کو بہترین میڈیکل ٹریٹمنٹ ملنا چاہئے۔