جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں.

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عوامی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں.

انھوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوامی فلاح وبہبود ہے، وزیراعظم نے اس ضمن میں‌ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں.

ندیم افضل چن نے کہا کہ عوام سے کیے وعدوں کو نبھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں کے باعث شدید انتظامی مسائل کا سامنا ہے، مہنگائی میں اضافےکوروکنے کی کوششیں کررہے ہیں.

مزید پڑھیں: پاکستانی قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ بیوروکریسی بھی مسائل کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بیوروکریسی میں اکثریت سابقہ حکمران جماعتوں کے حامیوں کی ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے بغیر حکومت کے پاس محدود ذرائع آمدن ہیں.

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ صحت کارڑ پرحقیقی معنوں میں عمل ہواتویہ عوام کے لئے بہترین اسکیم ہوگی، وعدے کے مطابق عوام کے لئے سستے گھروں کی تعمیر شروع کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم سے تینوں افواج کے سربراہان نے ملاقات کی، جس میں‌ ملکی سلامتی سمیت اہم امور زیر بحث آئے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں