اشتہار

آئندہ تین ہفتوں میں ملک کے لئے اچھی خبرآئے گی: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کےالیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیار رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ مودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدارمڈل کلاس سے آئے ہیں، لیڈر مینوفیکچرہوکر نہیں آتے، حکومت سنبھالی توسب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت تھا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بڑامسئلہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، شروع میں آئی ایم ایف نے سخت شرائط لگائیں، اب معاملات کنٹرول میں ہیں، شہبازشریف نےوزیراعظم کےطیارے پر35 کروڑ روپے خرچہ کیا، میں نے طیارے پر صرف22 لاکھ خرچ کیے، وہ بھی سرکاری منصوبوں کےافتتاح کے لئے صرف ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے ایک لاکھ ورکرز قطر جائیں گے، آئندہ تین ہفتوں میں ملک کے لئے اچھی خبرآئےگی، اسی اچھی خبرکی بنیاد پرملکی مسائل حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا استقبال کریں گے

یاد رہے کہ چند روز قبل پلوامہ حملہ کو بنیاد کر بنا کر بھارتی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور مدرسے کو نشانے بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا، البتہ بعد میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بھارتی کی جنگی جنون خاک میں مل گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں