ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، پورپین پارلیمنٹیرینز کا مودی کو خط، مظالم فوری روکنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: پورپین پارلیمنٹ کے اراکین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے ممبر واجد خان سمیت 50 سے زائد اراکین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ’بھارتی وزیراعظم مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور  بندکردیں‘۔

اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ مودی سرکار نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف  پیلٹ گنزکے استعمال پرپابندی لگائے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

شوپیا کے علاقے میں تین نوجوان شہید ہوئے جن کی شناخت سجاد خاندے، عاقب احمد ڈار، بشارت احمد میر کے ناموں سے ہوئی جبکہ کپواڑا کے علاقے میں بھی ایک نوجوان کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد پلوامہ، شوپیا، کلغام سمیت متعدد علاقوں میں حریت قیادت کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔  جنازے میں شرکت کرنے والے نمازیوں پر بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طالب علموں سمیت متعدد شرکاء زخمی ہوئے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں