اشتہار

بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہوئے، جن میں‌ 607 فیصلے کئے گئے.

یہ بات انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے 378 فیصلوں پر  مکمل عمل درآمد کردیا گیا ہے، کابینہ اجلاس کےفیصلوں پر 90 دن میں عمل درآمد ہوتا ہے، البتہ 18 فیصلوں پر 90 روز کے اندر عمل درآمد نہیں ہو سکا.

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بار غربت کے خاتمے کے لئے پورا ڈویژن بنایا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، سماجی تحفظ اور  انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں، احساس کے نام سے پروگرام لانچ کررہے ہیں، جس کی تفصیل آئندہ ہفتے دیں گے.

- Advertisement -

بریگیڈیر اعجاز شاہ نے بہ طور پارلیمانی وزیر حلف اٹھا لیا، ایئر مارشل(ر) ارشدملک کو پی آئی اے کا سی ای او نامزد کیا گیا ہے، آئی پی او بورڈ سے حسن شاہ کو ہٹادیا گیا ہے، سیاسی تنازعات کو کھیلوں اور ثقافت میں نہیں آنا چاہیے، پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگائی گئی ہے ، بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی.

مزید پڑھیں: بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، فوادچوہدری

انھوں نے مزید کہا کہ ارشد ملک کو پی آئی اے کا سی ای او تعینات کردیا گیا، شمس الدین پی ایم ڈی سی کے نئے چیئرمین ہوں گے، قمر جاوید کی سربراہی میں اوجی ڈی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، 57.3 بلین کا بجٹ فاٹا کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پہلی بارگنے کے کاشت کار کومکمل معاوضہ ملا، ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اسدعمرکچھ دن میں معیشت سےمتعلق آگاہی دیں گے، وزیرخزانہ معیشت پرروڈ میپ اسی ہفتے سامنے لائیں گے، بینکنگ کورٹس کے نئے ججز کی بھی منظوری دی گئی ہے،  کوشش ہے کہ گرمیوں بالخصوص رمضان میں لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو، گاڑیوں کی اون کے بغیر اصل قیمت پرعمل در آمدیقینی بنایاجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں طے ہواتھا کہ ملٹری کورٹس بنائی جائیں گی، ہماری رائے ہے کہ ملٹری کورٹس سے فائدہ ہوا ہے یہ سلسلہ چلتے رہناچاہیے، شاہ محمود اورجہانگیر ترین معاملے پروزیراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا، وزیراعظم نے کہا ہے پارٹی معاملات پرباہر بات کرنا نامناسب ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مرادعلی شاہ سے پوچھا جائے  کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم کہاں خرچ ہوئی،   90ہزارکروڑ روپے کہاں گئے ، پیپلزپارٹی کےچپڑاسی بھی امیر ہوگئے ہیں،  18ویں ترمیم میں بہت اچھی چیزیں ہیں، پیسہ صوبوں کو جاتا ہے، مجموعی طورپر 18ویں ترمیم ملک کے مفاد میں ہے،  کچھ چیزوں پرسیاسی جماعتوں کو بیٹھناچاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں