جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹ ورلڈ کپ، 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواستیں جمع کروادیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست برطانوی ایمبیسی میں جمع کروادی ہے، عمر اکمل کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق وہاب ریاض، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، محمد رضوان کے بھی ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے تاہم عمر اکمل کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں کپتان کون ہوگا، مکی آرتھر نے بتادیا

وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بلے باز ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور عابد علی کو تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس ہر کھلاڑی کا انفرادی منصوبہ تیار ہے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں