تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 طالب علم ہلاک، دو زخمی

بیجنگ: چین کے ایک اسکول میں چاقو زنی کی واردات کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ہونان میں پیش آیا جہاں قائم ایک اسکول میں حملہ آور نے حملہ کردیا جس کے باعث دو طالب علم مارے گئے اور دو زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔

مذکورہ حملے کی تفصیلات کو ابھی عام نہیں کیا گیا، البتہ چین میں اسکول اور کنڈر گارٹن پر کیے جانے والے اکثر حملوں میں ذہنی مریض ملوث ہوتے ہیں۔

حال ہی میں چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

بعد ازاں چینی حکام نے کہا تھا کہ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں چین کے صوبے شان چی کی مزہی کاؤنٹی کے ایک ہائی سکول کے نزدیک چاقو سے مسلح ایک شخص نے طالب علموں پر اس وقت حملے کیے جب وہ چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو دبوچ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -