منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کوروڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سعودی وفد پاکستان کے دورہ کے بعد روانہ ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے 5 ائیر پورٹ روڈ ٹومکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وفد نے سیکیورٹی، کسٹم، امیگریشن، ائیر لائنز، سول ایوی ایشن کے امور پر اظہار اطمینان کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ دیگر ائیر پورٹس شامل کرنے کا فیصلہ سعودی حکومت کرے گی، لاہور، پشاور، ملتان ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

حج آپریشن کے دوران عازمین کی فری کلیئرنس حج پروازں پر ہی کی جائے گی اور شیڈول پرواز سےجانے والی عازمین کی امیگریشن سعودی عرب میں ہی ہوگی جبکہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ ابتدائی طور پر صرف حج فلائٹو ں پر ہی لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں : 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

گزشتہ روز سعودی عرب کے علی سطح کے وفد ڈی جی امیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں ا سلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر سعودی وفد کو عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے ، ایف آئی اے، کسٹم، امیگریشن حکام بھی موجود تھے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی، پہلے مرحلے مین عازمین کو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر پری کلیئرنس دی جائےگی۔

یاد رہے دو روز قبل پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں