اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی پی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، تو پھر احتجاج کس کے خلاف ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ پیپلزپارٹی والے اپنی کرپشن کےخلاف احتجاج کریں، کرپشن کے نشےکےعادیوں کاعلاج ہو، تو وہ مزاحمت کرتے ہیں.
[bs-quote quote=”پیپلزپارٹی والے اپنی کرپشن کےخلاف احتجاج کریں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فوادچوہدری نے کہا کہ پی پی کا بھٹو سےاتنا ہی تعلق ہے، جتنا ن لیگ کا قائد اعظم کی مسلم لیگ سے تعلق ہے، محض بھٹو سے رشتے داری، بے نظیر کا نام کب تک بیچتے رہیں گے، تقاریر، چیخ و پکاراور دھمکیاں ان کو احتساب سےنہیں بچا سکتیں.
مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھٹو کا نام استعمال کرکے کرپشن کے حساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ آپ سڑکوں پر ضرورآئیں، قوم آپ کا حساب خود لے گی، پہلے ہی ابو بچاؤ ٹرین مارچ ناکام ہوچکا ہے، عوام کی عدم دلچسپی پرجسے کاروان بھٹوکا نام دینے کی کوشش کی گئی.
انھوں نے مزید کہا کہ بھٹو کے نظریاتی، سچے پیروکار کرپشن کے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں.
خیال رہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنی تقاریر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیا۔