اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پی آئی اےکےسی ای او نے نیا پانچ سالہ بزنس پلان پیش کردیا، عمران خان نے نئےبزنس پلان کوسراہتے ہوئے کہا پی آئی اےکودنیاکی بہترین ایئرلائن بنانےکی کو شش کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میںارشد ملک نےوزیراعظم کونئے5سالہ بزنس پلان پیش کیا، اس دوران وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیرمحمد میاں سومرو بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نئے بزنس پلان اور پی آئی اے میں کفایت شعاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہا اور کہا پی آئی اے کودنیاکی بہترین ایئرلائن بنانےکی کو شش کررہےہیں، پی آئی اے میں ایمانداراورمیرٹ کےکلچر کوفروغ دیاجائے۔
وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسد عمر کوپی آئی اےکی بحالی کیلئےہرممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
سی ای او پی آئی نے نئےبزنس پلان سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ نئے بزنس پلان میں2019میں ساڑھے6ارب روپےکی بچت کریں گے، رواں سال6ماہ میں43ارب روپےسےزیادہ کاریوینیوحاصل کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا پی آئی اےکےبیڑےمیں 32جہازہیں ، نئےبزنس پلان کےتحت پی آئی اےکابیڑہ45طیاروں پرمشتمل ہوگا اور 5سال کے دوران 25 سے30 روٹوں کا اضافہ کیا جائےگا جبکہ سعودی عرب عرب امارات اور دیگر سیکٹرز پر بھی پروازوں کے شیڈول میں بھی اضافی کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا نئے بزنس پلان میں پرانے جہازوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان فلائت انٹر ٹینمنٹ سسٹم کو بھی ٹھیک کیا جارہا ہے اور مسافروں کے کھانے کے عیار کو بھی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سہولتیں بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
یاد رہے 15 مارچ کو بھی وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ارشدمحمود نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور پی آئی اے کی ترقی اور سروسز میں بہتری کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ادارے میں بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔