حیدر آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مائنڈ سیٹ پرویز مشرف سے ملتا جلتا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹ کےخلاف سندھ سے تحریک چلائی گئی تھی.
رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول کی قیادت میں جوش اورجذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں، عمران خان چاہتےہیں صوبےاپناحصہ نہ لیں، کارواں بھٹونے بہت سے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
مزید پڑھیں: غنویٰ بھٹو کا بلاول کو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھنے کا مشورہ
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھٹو شہید کا آئین ختم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں، 18 ویں ترمیم سے وفاق دیوالیہ ہوگیا، 18 ویں ترمیم ختم کرنے، ون یونٹ بنانے کی کوشش کی تو ایک لات مارکر حکومت گرادوں گا، اس حکومت سے معیشت چل سکتی ہے نہ ہی ملک چل سکتا ہے۔ کوئی حکومت کو سمجھائے کہ حکومت چندے سے نہیں چلتی، وکریاں تو دور، عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے.