ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ڈالرز کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے زبردست حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن  نے ڈالرکی طلب کم کرنےکے لیے بڑے اقدامات کافیصلہ کرلیا، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صرف حقیقی گاہکوں کو ہی ڈالرز فروخت کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرفاریکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایس بی پی سےملاقات ہوئی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فاریکس ایسو سی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب کو کم کرنے کے لیے اب صرف امریکی کرنسی اصل گاہکوں کو ہی فروخت کی جائے گی اس کے علاوہ  بیرون ملک اور حج پرجانے والوں کو بھی ڈالرز فروخت کئےجائیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام : روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 140 روپےسےتجاوزکرگیا

اُن کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی طلب 70 سے 80 لاکھ ڈالرز جبکہ اس کی رسد آدھی یعنی چالیس سے پچاس لاکھ ڈالرز ہے۔ ڈالرکی جتنی خریداری ہوگی اتنی ہی ڈالرز کی  قیمت بڑھےگی۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے جوا کھیلنے والوں کو اب کوئی بھی ڈیلر ڈالر فروخت نہیں کرے گا، ڈالرمیں سرمایہ کاری کرکے ہم ملکی معیشت کوکمزور کر رہے ہیں، اگر روپےکو مضبوط کرنا ہے تو امریکی کرنسی کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ملکی مفادکے لیے ڈالرزکے بجائے روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ اس ضمن میں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کارروائیاں کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں