جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: خیبرپختونخواہ کی پولیس نے چوہدری اسلم حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان تنظیم کے دہشت گرد عبدالواحد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی پولیس نے ہزار ڈویژن کے علاقے مانسہرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں مبینہ دہشت گرد سلطان زمین عرف گولڈن اور عبدالواحد گرفتار ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم عبدالوادحد کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے جبکہ سلطان زمین گولڈن بھی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق عبدالواحد نامی دہشت گرد ایس ایس پی چوہدری اسلم اور پولیس اسٹیشن حملے میں ملوث ہے، جس کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تلاش تھی، مفرور ملزم چند روز قبل مانسہرہ آیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: چوہدری اسلم کی شہادت کو پانچ برس بیت گئے

یاد رہے کہ دہشتگردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے سندھ پولیس کے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر 9 جنوری 2014 کو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری سے متصل لیاری ایکسپریس وے کے انٹری پوائنٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے چوہدری اسلم اور اُن کے ڈرائیور شہید ہوگئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی جس میں 12 اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اوران کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں جگہ دی تھی، بی بی سی ، وائس آف امریکا اور جرمن ریڈیو ڈوئچے ویلے پر چوہدری اسلم کی شہادت کو اہم واقعہ اور بڑا نقصان قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’چوہدری اسلم شہید کا بیٹا ہونے پر فخر ہے‘

چوہدری اسلم پراس سے پہلے پانچ ناکام حملے ہو چکے تھے اوردہشت گرد اپنی چھٹی کوشش میں چوہدری اسلم کی جان لینے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں