پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

امریکا میں ٹریفک حادثے کی ذمے دار مکڑی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: یوں تو ٹریفک حادثے کی وجہ زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت یا پھر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا بنتی ہے، لیکن امریکا میں ٹریفک حادثے کی وجہ جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویار میں ایک ایسا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ جان کر شہری ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور پولیس اہلکار بھی چونک گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وائر لیس ڈیوائس پر کسی کار حادثے کی خبر موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی ہے۔

- Advertisement -

پولیس جاعے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون ڈرائیور حیران وپریشان تھیں، پولیس کے سوالات کرنے پر خاتون نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں ایک مکڑی گھس آئی تھی جس کے باعث وہ گھبرا گئیں اور گاڑی حادثے کی وجہ بن گئی۔

اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، کار کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ خاتون ڈرائیور کو بھی شدید چوٹے آئیں، ڈرائیور مکڑی کو اپنے چہرے کے بالکل قریب دیکھ کر حواس باختہ ہوگئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر ٹریننگ لینی چاہیئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

پولیس کے مطابق گاڑی چلانا سب کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن نئے ڈرائیوروں کو اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں