تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سانحہ کرائسٹ چرچ: متاثرہ شخص کا حملہ آور کے لیے سزائے موت کا مطالبہ

کرائسٹ چرچ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ شخص وسیم الستی نے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ شخص وسیم الستی نے نیوزی کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کو سزائے موت دی جائے۔

وسیم الستی کا کہنا تھا کہ النور مسجد کے باہر وہ اور ان کی پانچ سالہ بیٹی فائرنگ سے زخمی ہوئے، حملہ آور نے پہلے ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور پھر ان پر فائرنگ کی۔

متاثرہ شخص وسیم الستی کے مطابق وہاں موجود ایک راہگیر نے دونوں کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ان کی بیٹی کی متعدد سرجریز کی جاچکی ہیں تاہم ڈاکٹرز اب بھی اس کی صحت کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں‌ جدید اسلحہ رکھنے پر پابندی کا بل منظور

واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں زخمی ہونے والے وسیم الستی کا تعلق اردن سے ہے وہ پانچ سال قبل ملازمت کی غرض سے نیوزی لینڈ پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 50 نمازی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر مرکزی حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا جس کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی تھی، حملہ آور آسٹریلوی شہری تھا جس کی آسٹریلیا نے بھی تصدیق کردی تھی۔

سیاہ فام دہشت گرد پر عدالت نے گزشتہ دنوں فردِ جرم عائد کی اور اُس کے دماغی معائنے کا بھی حکم دیا۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو 50 افراد کے قتل اور 39 کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 89 الزامات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -