جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک شخص نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر کو تھپڑ جڑ  دیا.

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے احمد آباد میں ایک شخص نے کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کوتھپڑ مار دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پٹیل گجرات میں ریلی سے خطاب کررہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا.

تھپڑ مارنے والے شخص کا نام ترن گیجار ہے، جس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہاردک پیٹل کی ایک مہم کی وجہ سے شدید اذیت برداشت کرنا پڑی تھی.

مزید پڑھیں: مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

ترن نامی اس شخص‌کے مطابق اس کی بیوی حاملہ تھی، مگر احتجاجی ریلی کی وجہ سے اُسے اسپتال پہنچے میں شدید مشکلات پیش آئی، تب ہی اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس کا بدلے ضرور لے گا.

خیال رہے کہ ہاردک پٹیل تازہ تازہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، مودی سرکار ہاردک پٹیل پرقومی پرچم کی توہین پربغاوت کا مقدمہ بھی کرچکی ہے۔

ہاردک پٹیل نے اس شخص پر مقدمہ درج کرا دیا ہے، جسے پولیس گرفتار کر چکی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں