ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے: سینیٹر سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

دیر: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جن افراد پر کرپشن کلچر عام کرنے اور قومی خزانے کو لوٹنے کے الزامات ہیں، وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں.

حالات نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اب صاف دامن افراد کی حکومت کون تسلیم کرے گا.

انھوں نے حکمران جماعت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹرز اور سپورٹر بھی حیران ہیں، یہ ان کے خوابوں‌کی تعبیر نہیں.

مزید پڑھیں: مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، حالات نے عوام کو زندہ درگور کردیا، سراج الحق

انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکی ہے، عوام پر گزرتا ہر دن، پچھلے دن سے  بھاری ہے.ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے مسترد کردہ افراد کو کابینہ میں بٹھانا نامناسب فیصلہ ہے.

وزارت خزانہ ورلڈ بنک کے اشارے پر چل رہی ہے. قومی معیشت کی بہتری کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی تکمیل کا ایجنڈا پورا کیا جارہا ہے. مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑا جارہا ہے. جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو اور تین سو گنا اضافہ ہوا ہے.

اہم ترین

مزید خبریں