جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سری لنکا میں دہشت گردی پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سری لنکا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے خودکش دھماکوں پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ ہیں، اسٹار کرکٹرز نے اپنے ٹویٹس میں واقعے کی مذمت کی ہے۔

سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ ٹریننگ سیشن سے واپس آیا تو مجھے اس سانحہ کا علم ہوا، ہماری دعائیں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں، اس مشکل وقت میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


وہاب ریاض نے سانحہ سری لنکا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں، اس مشکل گھڑی میں تمام پاکستانی سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں۔


محمد حفیظ نے کہا کہ سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی نے افسردہ کردیا، ہماری دعائیں سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کے ساتھ ہیں۔


شاہد خان آفریدی نے سری لنکا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں سری لنکن بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انسانیت اور اتحاد سے ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 200 سےزائدافراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں امریکی، برطانوی اور نیدر لینڈز کے شہری شامل ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم نے ملک میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں