ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

سربراہ پاک بحریہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر موجود مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

اس دوران نیول چیف نے شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ نیول چیف آج کل چین کے دورہ پر ہیں جہاں 2 روز قبل انہوں نے چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی، تقریب میں نیول چیف نے ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں