اشتہار

اسکاٹ لینڈ کی بس میں سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : مسافر بس میں آپ نے انسانوں کو سفر کرتے تو بہت دیکھا ہوگا لیکن برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی ایک بس میں سانپ کو سفر کرتے دیکھا گیا۔

برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے پیسلے میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سے اچانک سانپ نکل آیا، جس کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ایک مسافر بس سے کئی فٹ لمبا نارنجی رنگ کا سانپ برآمد ہوا جس کے باعث بس میں سفر کرنے والے شہری بس میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد فوری بس انسپکٹر میک آرتھر سے شکایت کی جو عموماً دیر رات تک سفر کرنے والے مسافروں، ٹریفک مسائل اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا کام کرتے ہیں کو بلایا گیا جس پر انہوں نے کئی منٹوں کی جدوجہد کے بعد سانپ کو پکڑ کر باہر نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سانپ اپنے مالک کے بیگ سے نکل گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سانپ کھڑکیکے قریب پہنچا مسافروں نے آلارم بجا دیاجس کے بعد بس ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور کنٹرول روم کو آگاہ کردیا اور میک آرتھر نے سامنپ کو باآسانی پکڑ لیا۔

بس سروس میک گل کے مینجنگ ڈائریکٹر رالف رابرٹس نے بی بی سی کو بتایا ’ مک نے ایک نظر سانپ کو دیکھا اور کہا کہ ان کے خیال میں یہ کارن (مکئی کی رنگت) سانپ ہے۔‘

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سانپ کو اس کے مالک کے پاس پہنچانے سے پہلے سکاٹ لینڈ کے جانوروں کے فلاحی ادارے ایس پی سی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ بس کمپنی کے فیس بک گروپ پر شیئر کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اس پر کمنٹ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں