جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں پردستخط ہوئے اور وزیراعظم نےچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، قیادت نے پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہارکیا اور کہا علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پراثراندازنہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے چارروزہ سرکاری دورہ چین کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا وزیراعظم نےچینی صدرکی دعوت پر4روزہ سرکاری دورہ کیااور بیلٹ اینڈروڈفورم اور بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم نےبیلٹ اینڈروڈفورم کےافتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کیااور چین میں عالمی رہنماؤں کی گول میزکانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں ترقی کےنئےوسائل کےموضوع پرخصوصی خطاب کیا جبکہ بیلٹ اینڈروڈ فورم کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

دورہ چین پر اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدراورہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقات ہوئی جبکہ عمران خان نے چین کےاعلیٰ حکام،سرمایہ کار، تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم، شرکا کے اعزاز میں چینی صدرکی جانب سے عشایئے کا اہتمام کیاگیا، جس میں سی پیک منصوبےسمیت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کابغورجائزہ لیاگیا اور دونوں رہنماؤں نےترقی کےشعبوں میں شراکت داری بڑھانےپراتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کاخطےکی مجموعی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن اورجنوبی ایشیاوعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا دونوں ممالک کےوزرائےاعظم کی ملاقات میں اہم معاہدوں پردستخط ہوئے ، پاک چین آزادتجارت اورایم ایل ون منصوبےپردستخط کیےگئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نےدورےمیں انتہائی اہم سائڈلائن ملاقاتیں کیں، انھوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف اورسی ای اوورلڈبینک سے ملاقات کی جبکہ تاجکستان، ازبکستان، ایتھوپیا، ملائیشیا کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم نےچینی صدرکیساتھ انٹرنیشنل ہارٹیکلچرل ایکسپوکادورہ کیا اور عالمی رہنماؤں کیساتھ چینی اورپاکستانی اسٹال کادورہ کیا ، وزیراعظم نے پاکستانی اورچینی بزنس مین وسرمایہ کاروں کی تقریب میں بھی شرکت کی اور چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم کی موجودگی میں سرمایہ کاری کے14معاہدوں پردستخط کئے ، وزیراعظم نےچین کادوسری مرتبہ سرکاری دورہ کیاہے اور چینی قیادت سے2طرفہ تعلقات،علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں ممالک کی قیادت نےسی پیک دوسرےمرحلےپرپیشرفت کاجائزہ لیا اور خطےمیں سماجی ترقی اورصنعتی تعاون کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی۔

قیادت نےپاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلےجانےکےعزم کااظہارکیا، علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پراثراندازنہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں