بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

امریکا کی افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان مذاکرات میں تیزی کے لئے پاکستان سے درخواست کی ہے.

تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے خطے میں امن آئے گا.

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان امن سے دنیامیں دہشت گردی کا خطرہ ختم ہو سکے گا، افغانستان میں امن سے خطےکی معیشت میں استحکام آئے گا.

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی مضبوطی سے پاکستان کے تعمیری مستقبل کا وژن پورا ہو سکے گا.

خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد کا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے.

مزید پڑھیں: زلمے خلیل زاد کی دفترخارجہ میں ملاقاتوں پر اعلامیہ، افغان تنازع کے حل پر زور

امریکی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق اس دورے میں‌ افغان امن عمل پر پاکستانی قیادت سے بات چیت ہوئی، سیکریٹری خارجہ سمیت دفترخارجہ کے حکام سے ملاقاتیں ہوئی.

امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے بھی ملاقات ہوئی، زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم کے حالیہ بیان کی تعریف کی.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں