جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بجٹ میں 800 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے لیے مختص کیے جائیں گے، مشیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں 800 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر خزانہ کی بریفنگ کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی بڑھنے کی شکایت کی۔

مشیر خزانہ کی بریفنگ کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو ادارے سفید ہاتھی ہیں ان پر سبسڈی ختم کریں گے، موجودہ وقت میں حکومت کو آپ سب کے اعتماد کی ضرورت ہے۔

مشیر خزنہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 300 سے کم یونٹ کے استعمال پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بجلی، گیس میں 200 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ طے، پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض ملے گا، مشیر خزانہ کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کے لیے احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت 4 فی صد ٹیکس ادا کرکے اثاثے ظاہر کیے جاسکیں گے، بجٹ میں 800 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں