اشتہار

ابوظہبی میری ملکیت ہے، مجھے واپس کرو: بوڑھے خود ساختہ ارب پتی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت میں اس وقت حیرت انگیز موڑ آیا کہ جب ایک بوڑھے شخص نے ملکی دارالحکومت کی ملکیت کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے عدالت میں ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ کردیا، جس سے متعلق سوشل میڈیا پر بوڑھے شخص کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ملک کے ایک بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے ابوظہبی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ابوظہبی کی عدالتوں میں بینکوں اور کمپنیوں پر مقدمات کی بھرمار کردی۔ نادار بوڑھے ارب پتی کو یہ وہم ہوگیا ہے کہ ابوظہبی کے شہری اس کے آباﺅ اجداد کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں۔

بوڑھے کا خیال ہے کہ جنات کی مدد سے اس کے آباﺅ اجداد نے سونے، چاندی، الماس، ہیرے جواہرات کا غیر معمولی ذخیرہ ابوظہبی منتقل کیا تھا۔

یہ سینکڑوں برس پرانی کہانی ہے۔ بوڑھا نادار عرب شہری جس کے کپڑے غلیظ اور گندے ہیں۔ ابوظہبی کے باشندے اسے نادار ارب پتی کہنے لگے ہیں۔

یہ ابوظہبی کی سول اور فوجداری کی عدالتوں میں مقدمات کثیر دائر کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے خلاف بھی مقدمات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں