اشتہار

فجیرہ میں تخریب کاری کے شکار بحری جہازوں کی ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : شارجہ کا جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکا دیگر دو جہاز بندرگاہ پر ہی لنگرانداز ہیں، اماراتی نیوز ایجنسی نے تخریب کاری کا شکار بحری جہازوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اس کے دو بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ویڈیو میں صرف ایک سعودی جہاز دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی المرزوقہ جہاز میں آگے کے رخ پرایک گڑھا نظرآرہا ہے، ناروے کے جہاز کے بھی آگے کی جانب ایک گہرا نشان واضح ہے۔

- Advertisement -

فجیرہ کے حکام نے بتایا کہ شارجہ کا جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکا ہے تاہم دیگر دو جہاز بندرگاہ پر ہی لنگر انداز ہیں۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹر میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ افیئرز کیپٹن عبداللہ حیاس نے کہا کہ تخریب کاری کے واقعے کے بعد وہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سبب خام تیل کی سپلائی کو متاثر کرنے کے لیے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک چار تجارتی بحری جہاز ’تخریب کاری‘ کی کارروائی کا ہدف بنے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں