تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کراچی: نگلیریا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد میں میں نگلیریا کاایک اورکیس سامنےآگیا جس کے بعد رواں سال کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد تین تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی 34 سالہ شعیب احمد صدیقی کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔

رواں سال سندھ میں نگلیریاکایہ تیسراکیس رپورٹ ہوا جن میں سے اب تک نگلیریاسے2اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 21 سالہ انیس اسلم جناح اسپتال میں نگلیریا کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں 18 اپریل کو اسپتال لایا گیاتھا۔

ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا تھا کہ مریض کو تیز بخار کی حالت میں جے پی ایم سی لایا گیا تھا، 21 سالہ انیس اسلم کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے تھا، رواں سال کا یہ پہلا نگلیریا کیس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری دوبارہ نگلیریا کا شکار ہو سکتے ہیں، نگلیریا پانی میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ نگلیریا ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ عموماً گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے۔

یہ وائرس عموماً سوئمنگ پولز، تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے پانی میں پیدا ہوتا ہے، جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے، شدید گرمی بھی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -