اشتہار

امریکی صدر کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو بتا دے، وہ ایران کا آخری دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز بیان سے ایران کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس دن ایران نے جنگ چھیڑی تو وہ اس کا آخری دن ہوگا۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کبھی دوبارہ دھمکی نہ دینا۔

خیال رہے کہ خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایران نے اگر جنگ کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب بھرپور جواب دے گا: عادل الجبیر

یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجن بحری جہاز پر حملے کیے گئے تھے، اس کے بعد سعودی عرب میں تیل پائپ لائنوں کو اڑانے کے لیے ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں