اشتہار

اب امریکا سے بات چیت ممکن نہیں: ایرانی صدر حسن روحانی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اب امریکا سے بات چیت ممکن نہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حالیہ بیان میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ اب امریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو پہلے ہی امریکا کی اقتصادی جنگ کا سامنا ہے، ان حالات میں‌ مذاکرات کے لیے حالات کسی صورت سازگار نہیں.

- Advertisement -

حسن روحانی نے کہا کہ اس وقت ایران کو ایک مرتبہ پھر سن 1980 کی عراق جنگ والی اقتصادی صورت حال درپیش ہے، یہ مشکل وقت ہے.

انھوں نے کہا کہ اس وقت حکومتی اختیارات میں اضافے کی ضرورت ہے، کیوں کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران باز نہ آیا تو اس کا سامنا ایک بڑی فوج سے ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

خیال رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران نے مشرق وسطٰی میں امریکی مفادات کے خلاف جارحانہ اقدام کیا، تو اس کا سامنا ایک بڑی فوج سے ہوگا ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی ایران کے ساتھ معاملات مذاکرات کے زریعے حل ہو، ایران رضامند ہوتواب بھی ایران سے مذاکرات کے لئے تیارہیں۔

البتہ ایرانی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ان حالات میں مذاکرات کا کوئی امکان نہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں