اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا نالائق اعظم نوازشریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، عمران خان نے کرپشن کے کینسر کے علاج کافیصلہ کیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلےگی اور عوام خوشحال ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا نالائق اعظم نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، ایک جیل دوسرا باہر بھاگ گیا، تیسرا معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا جوکرپشن کاحساب مانگےوہ نالائق ہےاورنااہل بھی؟ ان کی نظرمیں لائق وہ جومنی لانڈرنگ کے طریقے بتائے، جو پیسے کھا کر پھر شوبازی کرے، ان کی نظرمیں وہ لائق ہے۔
عمران خان نےکرپشن کےکینسرکےعلاج کافیصلہ کیا ہے
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا تکبران میں تھا ملنے کے لیے منتخب نمائندے ترستے پھرتے تھے، عمران خان نے کرپشن کے کینسر کے علاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا وہ وقت دورنہیں جب معیشت بھی چلےگی اورعوام خوشحال ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ کاہزار پوائنٹس سے اوپر جانا مثبت ہے۔
یاد رہے دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں : کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
ان کا کہنا تھا روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں، وزیراعظم عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے،جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔