جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا سعودی عرب کے تعاون پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میں تعاون پر سعودی عرب کی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان نے فون کیا۔ گورنر تبوک نے وزیر اعظم کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔

گورنر تبوک کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کے دورے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں سعودی حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ مکہ میں ہونے والے او آئی سی سمٹ اجلاس میں شرکت کروں گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے تھے جس کے بعد سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ادھار تیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہوا، رواں مالی سال پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل درآمد کر چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں