ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیب نےدباؤ،بلیک میلنگ کوپس پشت رکھ کراپناکام کیا، ایک بلیک میلرگروہ کے2افرادکوگرفتار کیا اور اُن کے خلاف ریفرنسز کی منظوری بھی دی، بلیک میلرگروہ کے خلاف ملک بھر میں 42 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق گروہ کے لوگ نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افسران بن کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں، نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہے تاکہ ریفرنس سے فرار کا راستہ اختیار کیا جائے۔

نیب ترجمان کے مطابق بلیک میلر گروہ  کا سرغنہ  فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ بقیہ ممبر بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا اور چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزون چینل کاسی ای او عمر کرپشن کیس میں نیب کی حراست میں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں