اشتہار

کینسر کے تکلیف دہ علاج سے دلبرداشتہ مریض نے اسپتال کی پانچویں‌ منزل سے کود کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض نے تکلیف اور مرض سے دلبرداشتہ ہوکر پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیس سالہ شخص احمد آباد کے علاقے بپونگر میں واقع جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی کو ایک برس قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اُس کا علاج شروع ہوا اور اب کیموتھراپی کا مرحلہ جاری تھا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت وشال راجیندرا کے نام سے ہوئی جو وینائیک سوسائٹی کا رہائشی تھا۔

- Advertisement -

اہل خانہ کے مطابق وشال کی 6 ماہ قبل ایک کیموتھراپی ہوچکی تھی اور وہ تکلیف کی وجہ سے دوسری نہیں کروانا چاہتا تھا، ہم نے اُسے جمعے کے روز اسپتال میں داخل کرایا تاکہ علاج کو جاری رکھ سکیں مگر اُس نے صبح کے وقت پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کردی۔

مزید پڑھیں: کینسر کا علاج بیماری سے زیادہ تکلیف دہ ہے، سونالی بیندرے

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب وشال نے کھانے میں مکھن مانگا اور جب اُس کا بھائی کمرے سے لینے کے لیے باہر گیا تو کمرے میں کوئی نہیں تھا اور شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جب اُس نے نیچے دیکھا تو وشال نیچے پڑا تھا اور اُس کے خون نکل رہا تھا۔

واقعے کا مقدمہ راکھیل پولیس اسٹیشن میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، پولیس نے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کو بھی شامل تفتیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں