اشتہار

بلوچستان میں جنگلات کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخواہ کی طرز پر پراجیکٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: پراجیکٹ ڈائریکٹر ریڈ پلس بلو چستان نیا ز محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں جنگلا ت کو بچا نے اور نئے جنگلا ت لگا نے کیلئے خیبر پختونخواہ کی طرز پر منصو بہ سا زی کی جا ئیگی، بجٹ میں جنگلا ت کیلئے انتہا ئی قلیل رقم رکی جا تی ہے بلو چستا ن میں 19ویں صدی کے قوانین را ئج ہے تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلا ت بلو چستان نے صو بے میں ریڈ پلس منصو بے کا آغا ز کر دیا ہے ، یہ باتپر ا جیکٹ ڈائریکٹر ریڈ پلس بلو چستان نیا ز محمد کا کڑ نے بد ھ کو مقا می ہو ٹل میں ریڈ پلس منصو بے کے حوالے سے منعقدہ آگا ہی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر کنزر ویٹر فا ریسٹ اور ریڈ پلس خیبر پختونخواہ کے محمد عا ر ف اور علی گو ہر بھی مو جود تھے۔

نیا ز کا کڑ نے کہا کہ ریڈ پلس منصو بے کے تحت صو بائی حکومت 24فیصد جبکہ وفا ق کو 76 فیصد رقم فرا ہم کر نے کی تجویز دی گئی ہے۔ کو ئلہ ، تیل ،گیس ،بے در یغ استعمال سے ما حول کے شدید نقصا ن پہنچا ہے جس کے نتیجے میں گلو بل وار منگ اور مو سمیا تی تبدیلیوں جیسے مسائل روح نما ہو نا شروع ہو گئے ہیں، لہٰذا در ختوں اور جنگلا ت کو بچا نا انتہا ئی ضروری ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں ریڈ پلس پر وگرام شر وع کیا گیا ہے جس کا مقصد جنگلوں کی کٹا ئی اور معیار گرانے کے عمل سے ہو نے والی زہر یلی گیسوں کے اخراج میں کمی لا نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں غر بت اور پا نی کی قلت کی وجہ سے جنگلا ت کی کٹا ئی اور دوبارہ نا لگا ئے جا نے کا سلسلہ جا ری ہے جسے روکنے کیلئے خیبر پختو نخواہ حکومت کی تر س پر ریڈ پلس پر وگرام پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلا ت کی 75 فیصد کٹا ئی ترقی پذیر مما لک بشمول پا کستان میں ہو رہی ہے جسے روکنا انتہا ئی ضروری ہے ریڈ پلس پر وگرام سے جنگل میں کا ربن کاذخیر ہ محفوظ ہو نے کے ساتھ ساتھ ما حو لیا تی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مد د ملے گی۔

اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے محمد عا رف اور علی گوہر نے کہا کہ دہشت گر دی کے بعد ما حو لیا تی تبدیلی سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حل کر نے کی ضر ورت ہے ریڈ پلس اقوام متحدہ کا پر وگرام ہے جس کے تحت نا صر ف در ختوں کی کٹا ئی روکنے بلکہ جنگلوں کا معیار بڑھا نے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

یہ منصو بہ خیبر پختونخواہ میں انتہا ئی کا میا ب رہا ہے اوراب بلو چستان میں شر وع کیا جا رہا ہے جس میں صو بائی حکومت عوام کو بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ کا ر خا نوں گا ڑیوں ،اور توا نائی کے بے در یغ استعما ل سے فضا ءمیں کار بن کی مقدار بڑ ھ رہی ہے، اس وجہ سے ما حولیا تی تبدیلی رو نما ہو رہی ہے جسے روکنا انتہا ئی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف گیسوں کی وجہ سے چین نے ما حول کو 23 فیصد ،امر یکہ نے 19،بھا ر ت اور روس نے 6،6فیصد کینیڈانے 2 فیصد جبکہ دیگر مما لک نے 28فیصد نقصان پہنچا یا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلو چستان میں جنگلا ت کا تحفظ اور نئے جنگلا ت لگائے جا ئیں تو خطے کو ما حو لیا تی تبدیلی کے اثرات سے بچا یا جا سکتا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں