اشتہار

فوجی عدالت سے سزا یافتہ تین افسران کو جیل حکام کے حوالے کردیا گیا، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملٹری کورٹ سے سزائیں پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جرائم کی تصدیق کے فوری بعد مذکورہ افسران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت سےسزا پانے والے تین افسران  30مئی کو سول جیل حکام کے حوالے کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جرائم کی تصدیق کے فوری بعد افسران کو حراست میں لیا گیا تھا، تینوں افسران دوران سماعت ملٹری تحویل میں رہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تینوں افسران کی سزاؤں میں گزشتہ روز توثیق کی گئی تھی، جنہیں اب باقاعدہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان افسران کے بیرون ملک چلے جانے کی افواہیں تھیں، بعض عناصرجان بوجھ کر ایسی افواہیں پھیلارہے تھے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو14سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی تھی، جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

سزاپانے والے افسران پر جاسوسی اور قومی سلامتی کے حساس راز افشاں کرنے کے الزامات تھے۔ اس ضمن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سزائیں مسلح افواج کے سخت احتساب کے نظام کا مظہر ہے، افسران کو دی گئی سزاؤں کا تعلق 3 مختلف کیسز سے ہے۔

افسران کو ان کےجرائم پرسخت ترین سزائیں دی گئیں، یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران400افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جس میں برطرفیاں بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں