بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کے ہاتھوں شکست، غیرملکی میڈیا کا قومی ٹیم کے خلاف واویلا، ٹیمپرنگ کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

ناٹنگھم: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد غیرملکی میڈیا نے سرفراز الیون پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ملنے کے بعد انگلش میڈیا نے واویلا شروع کردیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان اوئن مورگن شکست کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اسی دوران سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت غیر ملکی صحافی نے بال ٹیمپرنگ سے متعلق سوال کردیا۔

یاد رہے کہ مورگن نے کل بیٹنگ کے دوران 2 بار گیند کا معائنہ کیا، انگلش ٹیم کے کپتان نے باؤنڈری اسکرین پر بال لگنے کے بعد اس کا معائندہ کیا۔ مورگن کے معائنے کو انگلش میڈیا نےبال ٹیمپرنگ کا رنگ دیا جبکہ امپائر نے اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کا شاندار کم بیک، انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست

دوسری جانب کل کے میچ میں سلو اوور ریٹ پرپاکستانی ٹیم پر انتظامیہ نے جرمانہ عائد کردیا، کپتان سرفراز احمدپر میچ فیس کا 20 فیصددیگرکھلاڑیوں پر 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں ایک اوور کم کرایا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی آرچر،جیسن رائےکوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار دیا گیا جبکہ جوفر آرچر ، جیسن رائے پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں