پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چاند کا معاملہ دینی ہے، اسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، یہ دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تمام پاکستانیوں کوعید کی مبارکبادی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں سال کوشش کی کہ ایک عید ہو مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا مگر آئندہ سال سے پورا ملک ایک ساتھ عید منائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خیبرپختونخواہ میں عید اور رمضان کا چاند پہلے نظر آجاتا ہے، یہ ایک دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: تمام جید علماء رویت ہلال کمیٹی پر متفق ہیں، دین آئین کے تابع نہیں، مفتی منیب الرحمٰن

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کڑےامتحان سےگزررہاہے، وزیراعظم اوران کی فنانشل ٹیم پاکستان کیلئےمحنت کر رہے ہیں اور جلد اس کے ثمرات قوم کو نظر بھی آئیں گے۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم کےافکارکاپرچارکرنااور ملک کومشکلات سےنکالنےکے لیے اجتماعی کوششیں کرناچاہئیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے عید کے موقع پر بلدیاتی ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جو بہت بڑا ظلم ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے گزشتہ روز عید منائی تھی، مسجد قاسم کے مفتی پوپلزئی کو موصول ہونے والی 100 سے زائد شہادتوں کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے عید منانے کا سرکاری اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں