اشتہار

میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دوبارہ طبی معائنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد میڈیکل بورڈ نے آج پھر ان کا طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے دوبارہ طبی معائنے کا فیصلہ کیا ہے، آصف زرداری کا دوسرا طبی معائنہ آج صبح کیا جائے گا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے کلینیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ نے مختلف کلینکل ٹیسٹ تجویز کر دیے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری میں عارضۂ قلب، کمر درد، ذیابیطس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

ذرایع کے مطابق آصف زرداری کے دل، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ آج ہوں گے، جن میں ایکوکارڈیوگرام، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی ٹیسٹ شامل ہیں، یہ ٹیسٹ نیب راولپنڈی کے دفتر میں ہوں گے، ٹیسٹ کے لیے مشینیں پولی کلینک سے نیب دفتر لائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انھیں صحت مند قرار دیا گیا، طبی معائنہ پولی کلینک کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، طبی معائنہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا شوگر لیول 170، نبض کی رفتار 88 فی منٹ تھی، بلڈ پریشر کا لیول 170/80 ریکارڈ ہوا، آصف زرداری نے مطمین انداز میں ڈاکٹرز کے سوالات کے جوابات دیے۔

سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری میں عارضۂ قلب، کمر درد، ذیابیطس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان تھے، ڈاکٹر حامد اقبال، نیب سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بورڈ کا حصہ ہیں، یہ خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں